ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فصلوں کے قرضوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع

فصلوں کے قرضوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع

Tue, 08 Jun 2021 23:27:17    S.O. News Service

جے پور،8؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عالمی وبا کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کسانوں کو راحت دیتے ہوئے فصل سیزن ربیع 21-2020 کے قلیل مدتی فصل کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گہلوت نے پیر کے روز وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ قبل ازیں ، فصلوں کے قرضوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 جون تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا اور اس کے نتیجے میں نقل و حرکت پر مختلف پابندیوں کی وجہ سے کسانوں کی معاشی حالت متاثر ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں کسانوں کو فصلوں کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے اضافی وقت دینے سے انہیں بڑی راحت ملے گی۔

گہلوت نے کہا کہ کانفڈ اور ڈسٹرکٹ کنزیومر اسٹورز کے ذریعہ چلائے جارہے 410 دوا کو فروخت کرنے والے مراکز پر آن لائن سافٹ ویئر کے قیام کے ساتھ ہی مستفید پنشنرز کو دواؤں کی ’ڈور اسٹیپ ‘ ڈیلیوری کا بھی بندوبست کیا جانا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے اس سال بھی فصلوں کے لئے ملنے والے قرض کا فائدہ زیادہ سے زیادہ نئے کسانوں کو دینے کی ہدایت دی ہے۔


Share: